جب اہل خرد دیر و حرم ڈھونڈھ رہے تھے
جب اہل خرد دیر و حرم ڈھونڈھ رہے تھے
دیوانے تیرا نقش قدم ڈھونڈھ رہے تھے
زاہد تو عبادت کا بھرم ڈھونڈھ رہے تھے
اک ہم تھے تیری چشم کرم ڈھونڈھ رہے تھے
محشر میں تو مخلوق دواں سوئے جناں تھی
اس وقت بھی ہم تم کو صنم ڈھونڈھ رہے تھے
نظروں سے نظر ملتے ہی کچھ حال تھا ایسا
دل اور جگر خود کو بہم ڈھونڈھ رہے تھے
اے حسن جہاں سوز جہاں دید جہاں داد
تشبیہ تیری اہل قلم ڈھونڈھ رہے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.