دنیا بھلی سے بھی ہے بھلی داتا
دنیا بھلی سے بھی ہے بھلی داتا
تیری گلی ہے تری گلی داتا
پردے میں جلوے ہزاروں دکھایا گیا
میرے بھی دل کو ترا رنگ بھا گیا
ٹھکرا کے دنیا تیرے در پہ آ گیا
کرتا ہوا میں علی علی داتا
تیری گلی ہے تیری گلی داتا
مانگا تجھے میں نے پروردگار سے
جنت ہے نزدیک اس رہ گزار سے
چومے جو تیرے قدم میں نے پیار سے
سینے میں تیر شمع جلی داتا
تیری گلی ہے تری گلی داتا
وہ کیا گرے جس کا تو دستگیر ہے
شاہوں کا بھی شاہ تیرا فقیر ہے
آقا مظفرؔ کا پیروں کا پیر ہے
مانیں ولی بھی تجھے ولی داتا
تیری گلی ہے تری گلی داتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.