Sufinama

پروانے کیوں نہ خاک ہوں جل کر چراغ میں

امیر مینائی

پروانے کیوں نہ خاک ہوں جل کر چراغ میں

امیر مینائی

MORE BYامیر مینائی

    پروانے کیوں نہ خاک ہوں جل کر چراغ میں

    جلوہ اسی کے نور کا ہے ہر چراغ میں

    قاصد کا سر ہے محفل جاناں میں میرفرش

    روغن کی جا ہے خون کبوتر چراغ میں

    لالے میں تم ہو گل میں ہو تم مہر و مہ میں تم

    جلوہ تمہارے چہرے کا ہے ہر چراغ میں

    عاشق ہیں گوشہ گیر نہیں کوچہ گرد ہم

    پروانے جلتے پھرتے ہیں گھر گھر چراغ میں

    کامل جو عشق میں ہے اسے سوز سے ہے ساز

    پروانہ ساں جلے نہ سمندر چراغ میں

    زائل شباب ہو تو کہاں حسن میں نمک

    روغن نہ ہو تو نور ہو کیوں کر چراغ میں

    ہے جلوہ گاہ یار چمن ہو کہ بزم ہو

    ہر پھول میں وہ بو ہے ضیا ہر چراغ میں

    پروانے ایسے نشۂ الفت سے ہیں جو مست

    کیا مے بھری ہے صورت ساغر چراغ میں

    دل عاشقوں کے کیوں نہ ہو قربان روئے یار

    پروانے جل رہے ہیں برابر چراغ میں

    ہنسنے میں اس کے دانتوں کا پرتو اگر پڑے

    ہو ہر فتیلہ رشتۂ گوہر چراغ میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے