خدا کو خدائی میں ہم دیکھتے ہیں
خدا کو خدائی میں ہم دیکھتے ہیں
خدا کو خدا میں صنم دیکھتے ہیں
بغیر از تجلی کے اس کی نہیں شے
ہمہ شے اسی میں عدم دیکھتے ہیں
جسے چشم ہووے سو دیکھے مگر ہم
بہر آن روئے صنم دیکھتے ہیں
کسے ہے غرض جاوے دیر و حرم میں
بہر سو اسے دم بدم دیکھتے ہیں
کہے کوئی عارف تو کیا اس کو بولوں
شہِ خیرِ صادقؔ سا کم دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.