سراپا حسن بھی تم ہو، سراپا عشق بھی تم ہو
سراپا حسن بھی تم ہو سراپا عشق بھی تم ہو
یہ اپنی زندگی تم ہو کہ میری زندگی تم ہو
تمہارا حسن کامل ہر کمی سے پاک ہے لیکن
محبت لاکھ کامل کیوں نہ ہو اس کی کمی تم ہو
یہی دو زاویہ فکر و نظر کے ہیں محبت میں
کبھی تم ہو وہی میں ہوں کبھی میں ہوں وہی تم ہو
مبارک تم کو شان بے نیازی اے بتو لیکن
تمہیں ناز محبت ہو غرور بندگی تم ہو
بفیض بت پرستی تم ذہینؔ اللہ والے ہو
خدا یاد آئے جس کو دیکھ کر وہ آدمی تم ہو
- کتاب : آیات جمال (Pg. 150)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.