Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شہر فصل گل سے چل کر پتھروں کے درمیاں

بشیر فاروقی

شہر فصل گل سے چل کر پتھروں کے درمیاں

بشیر فاروقی

MORE BYبشیر فاروقی

    شہر فصل گل سے چل کر پتھروں کے درمیاں

    زندگی آ جا کبھی ہم بے گھروں کے درمیاں

    میں ہوں وہ تصویر جس میں حادثے بھرتے ہیں رنگ

    خال و خط کھلتے ہیں میرے خنجروں کے درمیاں

    پہلے ہم نے گھر بنا کر فاصلے پیدا کیے

    پھر اٹھا دیں اور دیواریں گھروں کے درمیاں

    عہد حاضر میں اخوت کا تصور ہے مگر

    تذکروں میں کاغذوں پر رہبروں کے درمیاں

    ان شہیدان وفا کے نام میرے سب سخن

    سر بلندی جن کو حاصل ہے سروں کے درمیاں

    کیسا فن کیسی ذہانت یہ زمانہ اور ہے

    سیکھ لو کچھ شعبدے بازی گروں کے درمیاں

    اڑ گیا تو شاخ کا سارا بدن جلنے لگا

    دھوپ رکھ لی تھی پرندے نے پروں کے درمیاں

    یہ جو خانہ ہے سکونت کا یہاں لکھ دو بشیرؔ

    پھول ہوں لیکن کھلا ہوں پتھروں کے درمیاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے