Font by Mehr Nastaliq Web

اپنی نگاہ شوق کو روکا کریں گے ہم

مولانا عبدالقدیر صدیقی

اپنی نگاہ شوق کو روکا کریں گے ہم

مولانا عبدالقدیر صدیقی

MORE BYمولانا عبدالقدیر صدیقی

    اپنی نگاہ شوق کو روکا کریں گے ہم

    وہ خود کریں نگاہ تو پھر کیا کریں گے ہم

    ان کا طواف اور انہیں سجدہ کریں گے ہم

    جس طرح سے بنے انہیں اپنا کریں گے ہم

    دل کی تپش کو اپنی بجھائیں گے اس طرح

    آنکھوں سے سیل اشک بہایا کریں گے ہم

    خانہ خراب عشق نے مجبور کر دیا

    قابو میں دل نہ ہو تو بھلا کیا کریں گے ہم

    جوش جنوں میں چیخیں گے چلائیں گے مگر

    لب پر کسی کا نام نہ لایا کریں گے ہم

    لے چل حریم ناز میں اے ذوق بندگی

    آج ان کے کے پائے ناز پہ سجدہ کریں گے ہم

    آئینہ رو کے سامنے ہم بن کے آئینہ

    حیرانیوں کا ایک تماشہ کریں گے ہم

    حسرتؔ وہ میرے حال سے واقف ہیں اس لئے

    خاموش ان کے سامنے بیٹھا کریں گے ہم

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 187)
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے