خانقاہ چشت میں جس نے قدم پہلا رکھا
خانقاہ چشت میں جس نے قدم پہلا رکھا
دوسرا اس کا قدم پھر عرش بالا پر ہوا
قاب قوسین اس کے آگے ایک ادنیٰ ہے مقام
واں پہنچ کر کچھ نہ پوچھو کیا سے کیا وہ ہو گیا
نقش ہستی مٹ گیا نام و نشاں سب اڑ گیا
صاف مطلع ہو گیا جو تھا یہاں واں کچھ نہ تھا
سخت مشکل ہے دلا پھر اس کا آنا اس طرف
ورنہ ان مردوں میں ہے جن کو مسیحا نے جلا
کیا ہی جی کو بھائی ہیں باتیں یہ تیری اے نیازؔ
قول حق تو ہم سمجھتے ہیں میاں تیرا کہا
- کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 132)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.