Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مری زیست پر مسرت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

پیر نصیرالدین نصیرؔ

مری زیست پر مسرت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    مری زیست پر مسرت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

    کوئی بہتری کی صورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

    مجھے حسن نے ستایا مجھے عشق نے مٹایا

    کسی اور کی یہ حالت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

    جو ہے گردشوں نے گھیرا تو نصیب ہے یہ میرا

    مجھے آپ سے شکایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

    ترے در سے بھی نباہے در غیر کو بھی چاہے

    مرے سر کو یہ اجازت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

    ترا نام تک بھلا دوں تری یاد تک مٹا دوں

    مجھے اس طرح کی جرأت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

    میں یہ جانتے ہوئے بھی تری انجمن میں آیا

    کہ تجھے مری ضرورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

    ترا حسن ہے یگانہ ترے ساتھ ہے زمانہ

    مرے ساتھ میری قسمت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

    یہ کرم ہے دوستوں کا جو وہ کہہ رہے ہیں سب سے

    کہ نصیرؔ پر عنایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے