عشق میں زندگی کا مزا ہے یہی عاشق زار پہلو بدلتا رہے
عشق میں زندگی کا مزا ہے یہی عاشق زار پہلو بدلتا رہے
یوں ہی گھڑیاں شب غم کی کٹتی رہیں یاد آتے رہو دل بہلتا رہے
زندگی ہے ہماری تمہارا کرم تم رہو مہرباں تو نہیں کوئی غم
ہم سے نہ بدلو تم تم سے بدلیں نہ ہم روز چاہے زمانہ بدلتا رہے
تم مرے سامنے آؤ تو اس طرح تیرا پردہ رہے مجھ کو دیدار ہو
آپ بن بن کے چلمن میں بیٹھا کریں حسن چھن چھن کے باہر نکلتا رہے
ان کی آنکھوں سے مستی برستی رہے ہوش اڑتے رہیں دور چلتا رہے
سارا مے خانہ یوں ہی چھلکتا رہے رند پیتے رہیں شیخ جلتا رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.