Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اندھیرے میں دل کے چراغ محبت یہ کس نے جلایا سویرے سویرے

نا معلوم

اندھیرے میں دل کے چراغ محبت یہ کس نے جلایا سویرے سویرے

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    اندھیرے میں دل کے چراغ محبت یہ کس نے جلایا سویرے سویرے

    تصور کے سورج کی اک اک کرن سے نیا نور پایا سویرے سویرے

    لگن جس کے دیدار کی لگ رہی تھی قریب اور آیا سویرے سویرے

    کسی غم زدہ نے جو خواجہ پیا کو تڑپ کر بلایا سویرے سویرے

    خزانہ محمد کا ہاتھوں میں لے کر وہیں ان کو پایا سویرے سویرے

    غلط ہے کہ بازار عشق و محبت کبھی عاشقوں کی سمجھ میں نہ آیا

    کھرا مال ہے تو کھرا دام دے گا عطائے محمد ہے زہرا کا جایا

    غریبوں کے داتا ہیں مشہور خواجہ ہند میں ان کا ثانی نہ پایا

    عقیدت کی منڈی کا بس راز یہ ہے عشا پڑھ کے گر حاجتی نے لگایا

    عبادت کا سودا اندھیرے اندھیرے منافع کمایا سویرے سویرے

    مقدس ہے سمجھی گئی مؤمنوں میں سحر کی عبادت سحر کی تلاوت

    فرشتے اذان سحر سن کہ تقسیم کرتے ہیں بندوں میں اللہ کی نعمت

    نماز سحر میں نمازی کے سر پر برستی ہے مسجد میں اللہ کی رحمت

    تیرے روضۂ پاک کی میرے خواجہ زیارت یوں کرتے ہیں سب کہہ کے سنت

    خدا نے محمد کو معراج کی شب فلک پر بلایا سویرے سویرے

    تصور سے چہرے کے خواجہ پیا کے اجالوں سے ہو کر کہ بھرپور چمکا

    ازانِ سحر جب ہوئی سارا اجمیر نزدیک کیا دور سے دور چمکا

    کھڑے تھے جو روزے پہ بہر زیارت نگاہوں میں ان کی نیا طور چمکا

    خدا کی قسم یہ حقیقت ہے صحرائی کہ بے نور آنکھوں میں بھی نور چمکا

    تیرے روضۂ گنبد کو سورج کی کرنوں نے جب جگمگایا سویرے سویرے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    صابری برادران

    صابری برادران

    امجد صابری

    امجد صابری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے