دل کے اندر آگیا یہ کون تھا
پردہ پردہ میں چھپا یہ کون تھا
ہوگیا بے ہوش موسیٰ کی طرح
دل کو لےکر چل دیا یہ کون تھا
خواب میں دکھلائی کس نے یہ ادا
سوتے سوتے میں اٹھا یہ کون تھا
دیکھتا ہی رہ گیا صورت کو میں
یہ چلا اور وہ چلا یہ کون تھا
یک بیک باہر شریعت سے ہوا
قم باذنی کہہ گیا یہ کون تھا
بھینی بھینی کیسی خوشبو ہوگئی
تو بتا بادِ صبا یہ کون تھا
ساغرِ وحدت پلا کر چھپ گیا
مست مجھ کو کر گیا یہ کون تھا
کی دعا موسیٰ نے گو فرعون پر
غرق لشکر ہو گیا یہ کون تھا
کسی نے جوہرؔ آکے دکھلا دی جھلک
یک بیک دل ہل گیا یہ کون تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.