کہتی ہے روح موسیٰ آقا تیری گلی میں
دلچسپ معلومات
مشہور قوال کلن خاں کا پڑھا ہوا کلام۔۔۔
کہتی ہے روح موسیٰ آقا تیری گلی میں
جو طور پر نہ دیکھا دیکھا تری گلی میں
میں کیا کہوں کہ کیا کیا اور دیکھا تری گلی میں
اے جان جھک رہا ہے کعبہ تری گلی میں
اے جاں ترا تصور اس درجہ بڑھ گیا ہے
مجنوں ہوا ہے لیلیٰ لیلیٰ تری گلی میں
کعبے کو شیخ جائے اور بت کدہ برہمن
لیکن ہمیں روا ہے سجدہ تری گلی میں
مجبور یہ شریعت کچھ کہہ نہیں سکتا
بے پردہ بس خدا کو دیکھا تری گلی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.