جس کو تم چاہتے ہو اس کو بلا لیتے ہو
جس کو تم چاہتے ہو اس کو بلا لیتے ہو
جلوۂ روئے منور بھی دکھا دیتے ہو
اسے شہِ ہند کرم کیجئے اب بہرِ خدا
تم تو بگڑی ہوئی تقدیر بنا دیتے ہو
گر ہوں برگشتہ مقدر ولےحامی تم ہو
تم تو بگڑی ہوئی تقدیر بنا دیتے ہو
حشر میں جب میرے عصیاں کی سزا ہو تجویز
حکم ہو چشتی ہے کیوں اس کو سزا دیتے ہو
نعمتِ دیں بھی دو نعمتِ دنیا بھی دو
چاہتا ہے جو وہی اس کو شہا دیتے ہو
کشتئ عیش اگر غرق ہو بحرِ غم میں
نا خدا بن کے تمہیں پار لگا دیتے ہو
حافظِؔ خستہ پہ ہو رحم ہے برگشتہ نصیب
تم تو بگڑی ہوئی تقدیر بنا دیتے ہو
- کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 14)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.