یہی نقشہ ہے یہی رنگ ہے سامان ہے یہی
یہی نقشہ ہے یہی رنگ ہے سامان ہے یہی
یہ جو صورت ہے تری صورت جاناں ہے یہی
اپنی ہستی کے سوا غیر کو سجدہ ہے حرام
مذہب پیر مغاں مشرب زنداں ہے یہی
کفر و اسلام سے کچھ کام نہیں تیرے سوا
عاشقوں کا تو یہی دین ہے ایماں ہے یہی
بسترہ ٹاٹ کا دو پارچہ کمبل کی کلاہ
تاج خسرو ہے یہی تخت سلیماں ہے یہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.