یہ حلیمہ کہہ رہی تھی مرے گلعذار سو جا
یہ حلیمہ کہہ رہی تھی مرے گلعذار سو جا
ترے جاگنے کے صدقے مری جان زار سو جا
تری شرمگیں نگاہیں کیا جانے کیا کریں گی
ہیں عاقلوں کے حق میں بڑی ہوشیار سو جا
ہے یہ گرمیوں کا موسم کڑی دھوپ پڑ رہی ہے
نہ جا بکریاں چرانے سوئے کہسار سو جا
تری چاند سی جبیں پر مرا دل فدا ہو پیاری
تری چشم سرمگیں پر مرا دل فدا ہو سو جا
جھولا جھلا رہے تھے کہہ کہہ کے یہ فرشتے
آرام کر حبیب پروردگار سو جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.