Sufinama

شمس الیثرب قمرالبطحیٰ تجھے رحمت ہر دوسرا جانا

نا معلوم

شمس الیثرب قمرالبطحیٰ تجھے رحمت ہر دوسرا جانا

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    قصیدہ

    شمس الیثرب قمرالبطحیٰ تجھے رحمت ہر دوسرا جانا

    فی یوم الحشر وسیلتنا مجھے بھول نہ روزِ جزا جانا

    کچھ تم نے رسولِ خدا جانا مرتا ہے کوئی شیدا جانا

    ہے رحم کی جا ذرا آجانا وہ جمال و رخ اپنا دکھا جانا

    عصیاں دارم خرمن خرمن اٹھتی نہیں شرم سے میری گردن

    در حشر برائے شفاعت من لب روح فزا کو ہلا جانا

    کہیں جی لاگے نہ تو من لاگے مورے نین نیر بہن لاگے

    گلے مل سب یہ کہن لاگے مورے نین نیر بہا جانا

    یہی سوچت ہوں رتیا سگری بھروں کیسے میں زمزم کی گگری

    بطحا بستی یثرب نگری یا رب مرا بھی ہوگا جانا

    میں مریضِ فراق سسکتا ہوں ترے روضۂ پاک کو تکتا ہوں

    یہی جوشِ جنوں میں بکتا ہوں ادھر آجانا ادھر آ جانا

    پوچھیں جو نکیرین آکے مجھے من ربک اور من دینک سے

    اس وقت شفیعِ ابد میرے آکر کے جواب بتا جانا

    وہ تو زیست کا تھا پیالہ چھلکا دل ہی میں رہا وہ جو تھا دل کا

    رہبر کوئی قبر کی منزل کا دیکھا نہ تو تیرے سوا جانا

    کب تک میں پھروں ہمہ تن بیکل صحرا صحرا جنگل جنگل

    فرقت میں گئی تری شکل بدل اب سے نہ مرے مولیٰ جانا

    فرقت میں شہ بحر و بر کے رویا بھی کبھی گرجی بھر کے

    اے اشک مرے چشمِ تر کے مرے حرفِ خطا کو مٹا جانا

    رفتن چو بروے صراط بود کیجے مری واں پر آکے مدد

    وزنِ خیر و شر من چو شود مرا پلۂ خیر جھکا جانا

    مأخذ :
    • کتاب : Guldasta-e-Qawwali (Pg. 5)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے