کس کی آواز ہے یہ کون ہے رونے والا
کس کی آواز ہے یہ کون ہے رونے والا
کروٹیں لینے لگا چین سے سونے والا
اب تو پھولوں کو بھی چھوتے ہوئے ڈر لگتا ہے
آج ہر پھول ہے نشتر ہی چبھونے والا
جس کی خاطر لیے الزام جہاں کے میں نے
یہ وہ ہی شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا
مجھ کو دنیا سے شکایت نہ گلہ طوفاں سے
نا خدا ہے میری کشتی کو ڈبونے والا
جی رہا ہے وہ ترے شہر میں مجرم کی طرح
جو ترے غم کا ہے ہر بوجھ اٹھانے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.