خجل ہے ماہ اس کے رخ سے اور خورشید پانی ہے
دلچسپ معلومات
میرٹھ کی مشہور گائیکہ چھوٹی جان نے اس غزل پر اپنی آواز دی ہے جس کی خبر ’’ارمانِ وصل‘‘ نامی گلدستہ سے ملتی ہے۔
خجل ہے ماہ اس کے رخ سے اور خورشید پانی ہے
خدا رکھے مرادوں کے ہیں دن اٹھتی جوانی ہے
پھنسا جو ان کے پھندے میں وہ جاں بر ہو نہیں سکتا
بلائے زلف جاناں بھی بلائے آسمانی ہے
ہوا ہوں درد فرقت سے نحیف و زار گھل گھل کر
کرم کیجیے کہ قابل رحم یہ ناتوانی ہے
خدا کی شان ہے اب تو فلک پر ہے دماغ ان کا
کہ جو دیدار کا طالب ہے اس سے لن ترانی ہے
- کتاب : Arman-e-Wasl (Pg. 3)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.