Sufinama

مٹائیں صبر دل سے صبر کی تلقین فرمائیں

ذہین شاہ تاجی

مٹائیں صبر دل سے صبر کی تلقین فرمائیں

ذہین شاہ تاجی

MORE BYذہین شاہ تاجی

    مٹائیں صبر دل سے صبر کی تلقین فرمائیں

    سکون دل وہی چھینیں وہی تسکین فرمائیں

    محبت میں زبوں حالی کی وہ تزئین فرمائیں

    وہ غم دیں ضبط غم کی داد دیں تحسین فرمائیں

    مجاز عشق کی دشواریاں شاید حقیقی ہیں

    وہ سن سن کر دعائیں ورنہ کیوں آمین فرمائیں

    سکون حسن جانے اضطرار عشق کیا شے ہے

    تلّون کیا ہے اس کو صاحب تمکین فرمائیں

    ذہینؔ اس میں خود ان کے حسن کامل کی اہانت ہے

    بھلا وہ اور میرے عشق کی توہین فرمائیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے