بقدر ذوق جو محکم نہیں ہے
دلچسپ معلومات
مرقومہ 22 مئی 1959ء
بقدر ذوق جو محکم نہیں ہے
وہ کوئی غم ہو میرا غم نہیں ہے
جسے حسنِ ازل نے خود سنوارا
وہ میرا دل ہے جامِ جم نہیں ہے
سرور و شوق کی دنیا ہے میری
فقیری بھی مجھے کچھ کم نہیں ہے
ہے دل پیارا شکستِ دل بھی پیاری
نگاہِ شوخ بھی کچھ کم نہیں ہے
فلک کے چاند تارو آؤ دیکھو
شکستہ دل بھی تم سے کم نہیں ہے
ہیں اہلِ شوق کے وہ منتظر تاجؔ
وہ ہے محروم جو محرم نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.