بریلی کے شاعر اور ادیب
کل: 46
عابد بریلوی
اردو نعتیہ شاعری کے ممتاز شاعر تھے جنہوں نے عشقِ رسول، صوفیانہ وارفتگی اور خلوصِ عقیدت کو اپنے کلام کا محور بنایا۔
ابر بدایونی
نعت و منقبت کو فطری سوز اور سادہ عقیدت عطا کرنے والے شاعر۔
احمد رضا خاں
برصغیر کے عظیم عالم، فقیہ اور نعت گو شاعر
ایوب علی رضوی
اعلیٰ حضرت احمد رضا بریلوی کے شاگرد عزیز
اختر رضا خاں
برصغیر کے معروف عالم دین اور تاج الشریعہ کے لقب سے مشہور
علی احمد خان اسیرؔ
ایک صوفی منش شاعر جن کے کلام میں علم و عرفان کی روشنی جھلکتی ہے۔
علی حسین آبادؔ
آپ شاہ جعفر نیازی کے فرزند اور شاہ نصیرؔ نیازی کے برادر زادۂ حقیقی و شاگرد ہیں۔
دیا بریلوی
فصیح الزماں خان فصیحی
قادری صوفی، صاحبِ ذوق عالم اور اردو و فارسی کے قادرالکلام شاعر تھے۔
جارج فان توم
- Shrine : مرادآباد
حامی بریلوی
حسن رضا بریلوی
معروف عالم دین اور کامیاب شاعر تھے، وہ امام احمد رضا بریلوی کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کی شہرت کا ایک سبب ان کا لکھا ہوا نعتیہ کلام کا گلدستہ "ذوق نعت" بھی ہے۔
ابراہیم رضا خاں
مولانا احمد رضا خاں بریلوی کے نبیرہ، مفسرِ اعظمِ ہند کے خطاب سے مشہور
ارشاد جعفری
بریلی کے صوفی منش شاعر، طبیب اور خانقاہ سجادیہ، شیش گڑھ کے سجادہ نشیں تھے، انہوں نے جامعہ نعیمیہ، مرادآباد سے دینی علوم اور طب کی تعلیم حاصل کی، ان کی شاعری میں صوفیانہ فکر نمایاں ہے، جبکہ جذبۂ دل، زخمِ جگر اور فانوسِ خیال ان کے معروف شعری مجموعے ہیں۔
جمیل قادری
بریلی کے ممتاز نعت گو شاعر، واعظ اور مصنف تھے، آپ کو مولانا احمد رضا خاں بریلوی سے بیعت و خلافت حاصل ہوئی، جنہوں نے آپ کو "مداح الحبیب" کا خطاب عطا فرمایا، آپ اپنی مشہور نعتیہ غزل "میں وہ سنی ہوں جمیل قادری مرنے کے بعد" کی وجہ سے آج بھی اہلِ عشقِ رسول میں یاد کیے جاتے ہیں۔
کرامت علی شہیدیؔ
اردو کے ممتاز نعت گو شاعر تھے، ان کے کلام میں عشقِ رسول، سوز و گداز اور سادگیِ بیان نمایاں ہے۔
کوثر بریلوی
کراچی کے ممتاز نعت گو شاعر تھے، ان کا مجموعہ ’’یہ تو کرم ہے ان کا ورنہ‘‘ شائع ہوا، جبکہ اسی مطلع ’’جتنا دیا سرکار نے...‘‘ نے انہیں برصغیر میں غیر معمولی شہرت عطا کی۔
چودھویں صدی ہجری کے مقبول صوفی شاعر، آپ کی درگاہ بریلی شہر کے نومحلہ میں واقع ہے۔
مہر وجدانی
محمد خلیل خاکیؔ
مصطفیٰ رضا خان
اعلیٰ حضرت احمد رضا خاں کے چھوٹے صاحبزادے اور ’’مفتئی اعظم ہند‘‘ کے لقب سے مشہور
نصیرؔ نیازی
خانقاہ نیازیہ بریلی شریف کے معروف صوفی شاعر
ستار وارثی
حاجی وارث علی شاہ کے معتقد اور نعتیہ کلام کا مجموعہ "معطر معطر" کے شاعر
شفیق بریلوی
شاہ نیاز احمد بریلوی
ہند و پاک کے معروف روحانی شاعر
- پیدائش : بریلی