مدینہ کے شاعر اور ادیب
کل: 14
امام موسیٰ کاظم
اہلِ بیتِ اطہار کے ساتویں امام، امام جعفر صادق کے فرزند اور امام محمد باقر کے پوتے تھے، آپ 128 ہجری میں مقامِ ابواء میں پیدا ہوئے، علم، عبادت، حلم اور تقویٰ کے باعث ممتاز مقام رکھتے تھے اور کاظم کے لقب سے مشہور ہوئے، آپ کا وصال 183 ہجری میں بغداد میں ہوا، جبکہ آپ کا مزار کاظمین میں واقع ہے۔
امام محمد باقر
اہلِ بیتِ اطہار کے پانچویں امام، امام زین العابدین کے فرزند اور امام حسین کے پوتے تھے، آپ 57 ہجری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے، لقب باقرالعلوم تھا اور حدیث، فقہ و تفسیر کے ممتاز عالم تھے، آپ کا وصال 114 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوا اور جنت البقیع میں مدفون ہوئے۔
امام جعفر صادق
امام محمد باقر کے فرزند اور اہلِ بیت کے عظیم عالم تھے، 80 ہجری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے، حدیث و فقہ کے ممتاز استاد رہے اور 148 ہجری میں وصال فرمایا، آپ جنت البقیع میں مدفون ہیں۔
امام حسین
- پیدائش : مدینہ
- سکونت : مدینہ
- Shrine : محافظہ کربلا
حضرت محمد رسول اللہ کے نواسے، حضرت علی مرتضیٰ اور حضرت فاطمہ زہرا کے فرزند تھے، 4 ہجری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور 10 محرم 61 ہجری کو کربلا میں حق، انصاف اور حریت کی خاطر شہید ہوئے۔
امام علی رضا
اہلِ بیت کے جلیل القدر امام تھے، آپ نے علم، تقویٰ اور دینی رہنمائی کے ذریعے اسلامی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ عباسی خلیفہ مأمون نے آپ کو ولی عہد مقرر کیا مگر بعد میں طوس میں آپ کو زہر دے کر شہید کر دیا گیا۔