Font by Mehr Nastaliq Web

مکتوب نمبر؍۳

نا معلوم

مکتوب نمبر؍۳

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    ’’اللہ الصمد‘‘ کیا اسرار سے واقف ’’لم یلد و لم یولد‘‘ کے انوار کے ماہر میرے بھائی قطب الدین دہلوی! اللہ تعالیٰ آپ کے مدارج زیادہ کرے۔

    فقیر پرتقصیر معین الدین سنجری کی طرف سے خوشی و خورمی آمیز اور انس و محبت بھرا سلام ہو، مقصود یہ کہ تادمِ تحریر صحت ظاہری کے سبب مشکور ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دارین عطا فرمائے۔

    بھائی جان! میرے شیخ حضرت خواجہ عثمان ہارونی فرماتے ہیں سوائے اہل معرفت کے اور کسی کو عشق کے رموزات سے واقف نہیں کر چاہیے، خواجہ شیخ سعدیؔ می گوئی نے آنجناب سے پوچھا کہ اہلِ معرفت کو کیوں کر پہچان سکتے ہیں تو خواجہ صاحب نے فرمایا کہ اہلِ معرفت کی علامت ترک ہے جس میں ترک ہوگی یقیں جانو کہ وہ اہلِ معرفت ہے اور اسے خدا شناسی حاصل ہے اور جس میں ترک نہیں، اس میں معرفت حق کی بو بھی نہیں، یہ اچھی طرح یقین کر لو کہ کلمۂ شہادت اور نفی اثبات حق تعالیٰ کی معرفت ہے، مال و مرتبہ بڑے بھاری بت ہیں اور انہوں نے بہت لوگوں کو سیدھی راہ سے گمراہ کیا اور کر رہے ہیں، یہ معبود خلائق بن رہے ہیں، بہت لوگ جاہ و مال کی پرستش کرتے ہیں۔

    پس جس نے مال و جاہ کی محبت کو دل سے نکال دیا، اس نے گویا پوری نفی کر دی اور جسے حق تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوگئی، اس نے پورا پورا اثبات کر لیا اور یہ بات ’’لا الہ الا اللہ‘‘ کے کہنے اور اس پر عمل کرنے سے حاصل ہوتی ہے، پس جس نے کلمۂ شہادت نہیں پڑھا اسے خدا شناسی حاصل نہیں ہوئی۔

    والسلام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے