Sufinama

متکوب نمبر ۷

خواجہ غریب نواز

متکوب نمبر ۷

خواجہ غریب نواز

MORE BYخواجہ غریب نواز

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    عارفِ معارف حق آگاہ عاشق اللہ میرے بھائی خواجہ قطب الدین اوشی اللہ تعالیٰ آپ کے فقر کو زیادہ کرے، دعا گو کی طرف سے انس آمیز سلام کے بعد مکشوف رائے معرفت پیرائے ہو۔

    عزیز من! اپنے مریدوں کو ضرور بتا دینا کہ فقیر و مرشد کامل سے کیا مراد ہے اور اس کی علامت کیا ہے اور یہ کیونکر پہچانا جاتا ہے۔

    مشائخ طریقت قدس اللہ اسرارہم نے فرمایا ہے کہ ’’الفقر ما لا یحتاج الی کل شیئی“ فقیر اس شخص کو کہتے ہیں جو تمام ضروریات سے فارغ ہو اور اس کے باقی رہنے والے چہرہ کے اور کسی چیز کا طالب نہ ہو چونکہ تمام موجودات اس کے باقی رہنے والے چہرے کا آئینہ اور مظہر ہے، اس واسطے وہ ان سے اپنا مقصود دیکھتا ہے۔

    بعض لوگوں نے اس کی تشریح یوں فرمائی ہے کہ کامل فقیر اسے کہتے ہیں کہ جس کے دل سے سوائے حق کے سب کچھ دور ہو اور اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی اس کا مقصود یا مطلوب نہ ہو، جب ما سوائے اللہ دل سے دور ہوجاتا ہے مقصد حاصل ہوجاتا ہے، پس طالب کو ہمیشہ مطلوب و مقصود کے درپے رہنا چاہیے، اب یہ معلوم کرلینا چاہیے کہ مطلوب و مقصود کیا ہے۔

    سو واضح رہے کہ مقصود یہی درد و سوز ہے، خواہ حقیقی ہو خواہ مجازی، یہاں سوز مجازی سے ابتدائے شریعت کے احکام ہیں۔ والسلام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے