خواجہ غریب نواز
رباعی 1
صوفی اقوال 163
آپ یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ
’’قیامت کے دن خدا فرشتوں کو حکم دے گا کہ دوزخ کو سلگاؤ، جب وہ سلگانا شروع کر دیں گے تو دوزخ ایک ایسا سانس لے گا جس سے تمام میدانِ محشر غبار آلود اور دھواں دھار ہو جائے گا، لوگوں کا دم گھٹنے لگے گا اور سخت مصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا، جو شخص اس روز کی مصیبت سے محفوظ رہنا چاہے وہ خدا کی ایسی بندگی بجا لائے، جو اس کے نزدیک تمام طاعتوں سے بہتو ہو‘‘
حاضرین نے دریافت کیا کہ
’’حضرت! اور کون سی طاعت ہے‘‘
آپ نے فرمایا کہ
’’مظلوموں اور عاجزوں کی فریاد کو پوچھنا، ضعیفوں اور بیچاروں کی حاجت روائی کرنا، بھوکوں کا پیٹ بھرنا‘‘۔