Font by Mehr Nastaliq Web

دل امت میں ان کے دخل پائے کیوں پریشانی

آباد جئے پوری

دل امت میں ان کے دخل پائے کیوں پریشانی

آباد جئے پوری

MORE BYآباد جئے پوری

    دلچسپ معلومات

    زیرِ نظر کلام خواجہ نور محمد چشتی مہاروی کے عرسِ مقدس کے موقع پر بتاریخ 9 مئی 1935ء، محلہ پیپلی کاٹیان، جئے پور میں منعقد ہونے والے ایک طرحی مشاعرے میں پیش کیا گیا، اس مشاعرے کے لیے مصرعِ طرح "بزمِ اقدس ہو کے کر لو قلبِ نورانی" مقرر کیا گیا تھا، بعد ازاں اس مشاعرے میں شریک شعرا کے تمام کلام کو "مظہرِ معرفت" کے آخری حصہ میں شامل کیا گیا۔

    دل امت میں ان کے دخل پائے کیوں پریشانی

    عیاں ہے ان کے جلوے سے سراپا شانِ یزدانی

    نہیں ہمسر کوئی ان کا نہیں ان کا کوئی ثانی

    حسینوں میں ہیں وہ یکتا عجب ہے شکل نورانی

    بھریں دم کیوں نہ سب مل کر تمہاری ذاتِ اقدس کا

    فرنگی کابلی ہندی سمر قندی خراسانی

    زہے طالع زہے قسمت مبارک ہو تمہیں مژدہ

    بہارِ باغ جنت کا غلامانِ سلیمانی

    بسر کر دوں نہ کیوں آبادؔ میں جا کر مدینہ میں

    کمال فضل و رحمت کی رہا کرتی ہے ارزانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے