وفا کا باب_ابد تک پڑھا گئے ہیں حسین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
وفا کا باب ابد تک پڑھا گئے ہیں حسین
بچا کے دین کو سب گھر لٹا گئے ہیں حسین
کبھی جو وقت مصیبت میں دین آ جائے
بچایا جائے گا کیسے سکھا گئے ہیں حسین
کروڑوں رحمتیں نازل ہوں کیوں نہ روضے پر
کہ اپنے نانا کا وعدہ نبھا گئے ہیں حسین
یہ ناز مجھ کو ہے واللہ میں حسینی ہوں
دل اور روح میں میری سما گئے ہیں حسین
تیرا نصیب کہ اب بھی تجھے یزید ملا
میرے نصیب کہ مجھ کو نبھا گئے ہیں حسین
اگرچہ تن سے جدا سر ہوا تھا کربل میں
مگر جہان کو قرآں سنا گئے ہیں حسین
خدایا حشر میں عابدؔ یہ کاش بول اٹھے
مجھے بھی مژدۂ جنت سنا گئے ہیں حسین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.