اک نظر مجھ پر ڈالو اے میرے داتا پیا
اک نظر مجھ پر ڈالو اے میرے داتا پیا
ڈوبتا ہوں تم سنبھالو اے میرے داتا پیا
فیض عالم صدقہ پھر زہرا علی حسنین کا
میری جھولی میں بھی ڈالو اے میرے داتا پیا
نیکیوں کی نعمتوں کی بھیک دیکر مجھ کو اب
نفس و شیطاں سے بچالو اے میرے داتا پیا
دستگیری کاملوں کی کرنے والے اے کریم
اک نظر ناقص پہ ڈالو اے میرے داتا پیا
چار یاروں کا وسیلہ اپنے عابدؔ کو حضور
وقت آخر بھی سنبھالو اے میرے داتا پیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.