پھر مجھ کو عطا کیجیے دیدار مدینہ
پھر مجھ کو عطا کیجیے دیدار مدینہ
عطار کے سنگ دیکھ لوں گلزار مدینہ
طیبہ کے حسیں باغ میسر ہوں مجھے پھر
جلد آ کے میں پھر دیکھ لوں اشجار مدینہ
وہ جبل احد سیدی حمزہ کی وہ مرقد
کب آ کے میں دیکھوں گا یہ انوار مدینہ
پھر اور بھلا کوئی تصور بنے کیسے
اک بار جو دیکھے کوئی انوار مدینہ
عابدؔ کوطلب آپ کے دیدار کی ہے اب
جلوہ اسے دکھلائیے سرکار مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.