امت کو بلائوں نے گھیرا سرکار توجہ فرمائیں
امت کو بلائوں نے گھیرا سرکار توجہ فرمائیں
اک نظر کرم کا ہو پھیرا سرکار توجہ فرمائیں
مانا کہ گناہوں کی کثرت نے ہم کو وبا میں ڈالا ہے
شرمندہ شرمندہ ہیں شہا سرکار توجہ فرمائیں
مخلوق خدا کے شافع ہو امت کی بلا کے دافع ہو
اس مرض کو کردو ہم سے دفع سرکار توجہ فرمائیں
اے گنبد خضریٰ کے والی دربار تیرا سب سے عالی
اس در کی رونق پھر ہو ورا سرکار توجہ فرمائیں
کب تک میں پھروں در در آقا کر دیجیے نصیب وہ گھر آقا
عابدؔ کی جہاں ہو معاف خطا سرکار توجہ فرمائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.