Font by Mehr Nastaliq Web

یہ دنیا میرے دل کی تم بسا دو یا رسول اللہ

عابد علی عطاری

یہ دنیا میرے دل کی تم بسا دو یا رسول اللہ

عابد علی عطاری

MORE BYعابد علی عطاری

    دلچسپ معلومات

    یہ کلام مکہ میں قلم بند کیا۔

    یہ دنیا میرے دل کی تم بسا دو یا رسول اللہ

    مجھے رنج و الم کی اب دوا دو یا رسول اللہ

    میں ہر لمحہ گناہ میں ڈوبتا ہی جا رہا ہوں آہ

    میری شیطان سے جاں اب چھڑا دو یا رسول اللہ

    میری بے باکیوں نے اب کہاں کا مجھ کو چھوڑا ہے

    یہ سب بد عادتیں مجھ سے چھڑا دو یا رسول اللہ

    سیاہ ہے نامۂ اعمال ہائے پھر بھی ہوں غافل

    میری غفلت کے سب پردے ہٹا دو یا رسول اللہ

    سیاہی چھا گئی ہے آہ میرے قلب پر آقا

    یہ دل مردہ ہے اب اس کو جلا دو یا رسول اللہ

    میں مجرم آپ کا ہوں آپ سے طالب ہوں رحمت کا

    مجھے بخشش کا مژدہ اب سنا دو یا رسول اللہ

    دم واپس مدینے میں عطا کر کے خدا را پھر

    مجھے قدموں میں اپنے تم سلا دو یا رسول اللہ

    یقیں عابدؔ کو ہے دونوں جہاں میں سرخروئی ہو

    رخ زیبا اگر اپنا دکھا دو یا رسول اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے