مجھے بغداد کی دے دو اجازت یا شہِ جیلاں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
مجھے بغداد کی دے دو اجازت یا شہِ جیلاں
کرم سے آپ کے پاؤں سعادت یا شہِ جیلاں
قدم اپنا رکھو چاہو جہاں یہ دل یہ آنکھیں ہیں
کہ ہے تیرا قدم قدم کرامت یا شہِ جیلاں
اگر چہ دور ہوں بغداد سے پھر بھی میسر ہے
کرم تیرا نکمے پر بھی ہر دم یا شہِ جیلاں
میرے احباب کو بھی اپنے دامن میں چھپا لینا
یہ پائے حشر میں تیری شفاعت یا شہِ جیلاں
نکما آپ کے سائے میں پلتا ہے زمانے میں
بروز حشر بھی پائے رفاقت یا شہِ جیلاں
یہ عابدؔ کل قیامت میں نہ رسوا شاہ ہو جائے
ملے عطار کے صدقے میں جنت یا شہِ جیلاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.