Font by Mehr Nastaliq Web

سیدہ امِ ایمن کرم ہی کرم

عابد علی عطاری

سیدہ امِ ایمن کرم ہی کرم

عابد علی عطاری

MORE BYعابد علی عطاری

    سیدہ امِ ایمن کرم ہی کرم

    آپ کے صدقے مولیٰ رکھے گا بھرم

    چادرِ مصطفیٰ پر بٹھائی گئیں

    جنتی کے لقب سے بلائی گئیں

    پایا ہے آپ نے فیضِ شاہِ امم

    آپ کے صدقے مولیٰ رکھے گا بھرم

    مصطفیٰ کی ولادت سے پہلے بھی تھیں

    اور بعد وصال مبارک بھی تھیں

    رونقِ حجرہ شاہِ عرب و عجم

    آپ کے صدقے مولیٰ رکھے گا بھرم

    میری ماں میری ماں سے پکاریں حضور

    آپ ہی مصطفیٰ کا ہو کیف و سرور

    آپ ہی دوسری امی جاں محترم

    آپ کے صدقے مولیٰ رکھے گا بھرم

    اپنے عابدؔ کو ماں بخشوا دیجیے

    بے حساب اس کو جنت عطا کیجیے

    واسطہ آپ کو تاجدارِ حرم

    آپ کے صدقے مولیٰ رکھے گا بھرم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے