Font by Mehr Nastaliq Web

دلبر میرے دلدار ہی عثمان غنی ہیں

عابد علی عطاری

دلبر میرے دلدار ہی عثمان غنی ہیں

عابد علی عطاری

MORE BYعابد علی عطاری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت عثمان غنی (مدینہ-سعودی عرب)

    دلبر میرے دلدار ہی عثمان غنی ہیں

    تسکین اور قرار ہی عثمان غنی ہیں

    دو نور نور والے نبی سے جسے ملے

    یکتا وہ تاجدار ہی عثمان غنی ہیں

    دن بھر انہی کے قرب میں رہ کر پھر رات بھر

    بے چین و بے قرار ہی عثمان غنی ہیں

    سب کچھ لٹا کے راہ خدا میں جو دیکھیے

    قدموں پہ پھر نثار ہی عثمان غنی ہیں

    جنت خریدتے ہیں جو آقا سے بار بار

    بے مثل خریدار ہی عثمان غنی ہیں

    جن سے ملائکہ بھی خدا کے کریں حیا

    بے مثل باوقار ہی عثمان غنی ہیں

    ہرگز قریب آئے گا کوئی نہ رنجم و غم

    عابدؔ کے غمگسار ہی عثمان غنی ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے