نصیبا پھر مجھے در پہ بلائیں حضرت عثمان
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت عثمان غنی (مدینہ-سعودی عرب)
نصیبا پھر مجھے در پہ بلائیں حضرت عثمان
بقیع پاک میں پھر ہوں عطائیں حضرت عثمان
بلا کر اپنے قدموں میں خدارا مجھ نکمے کو
شہا شرم و حیا کی ہوں عطائیں حضرت عثمان
محمد مصطفی کے فیض سے وہ آپ ہیں جن سے
بنات مصطفیٰ نے کی وفائیں حضرت عثمان
علی و فاطمہ حسنین کا صدقے میرے مولیٰ
دم آخر مجھے جلوہ دکھائیں حضرت عثمان
طفیل حضرت عطار عابدؔ پر کرم کر دیں
محمد مصطفیٰ سے بخشوائیں حضرت عثمان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.