Font by Mehr Nastaliq Web

دونوں جہاں میں آپ کا ہے وقار آمنہ

عابد علی عطاری

دونوں جہاں میں آپ کا ہے وقار آمنہ

عابد علی عطاری

MORE BYعابد علی عطاری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت آمنہ (مکہ-سعودی عرب)

    دونوں جہاں میں آپ کا ہے وقار آمنہ

    ہے آپ ہی کے لعل سے یہ بہار آمنہ

    روشن جہان ہوگئے جب گھر میں آپ کے

    میرے نبی کا ہوگیا اظہار آمنہ

    کیسا نصیب آپ کو رب سے ملا ہے ماں

    آنگن میں آئے نبیوں کے سردار آمنہ

    مجھ کو غم جہان سے آزاد کیجیے

    دیجیے مجھے حضور کا بس پیار آمنہ

    کون و مکاں میں آپ ہی ایسی عظیم ہیں

    افضل ہے سب میں آپ کا ہی وقار آمنہ

    عابدؔ مقام ابوا پر حاضر ہو پیاری ماں

    پھر فیض کی اسے ملے وہ بہار آمنہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے