مرحبا کیا شان کیا انوار ہیں
مرحبا کیا شان کیا انوار ہیں
وجد میں آقا کے یار غار ہیں
آج خوش بختی کی بھی معراج ہے
گود میں ان کی میرے سرکار ہیں
بو بکر کیا شان پائی آپ نے
کہ خدا و مصطفیٰ کا پیار ہیں
گھر لٹانے جان دینے کے لیے
دیکھیے ہر آن یہ تیار ہیں
اے خدا ہم کو بھی ان کی دید ہو
ہم بھی ان کے طالب دیدار ہیں
جان جاں مجھ کو مدینے پاک کا
اذن دو کہ مالک و مختار ہیں
ہر صحابی جنتی نعرہ ملا
ان سے جو مرشد میرے عطار ہیں
عابدؔ ان کے قدموں میں جو آ گئے
ان شاء اللہ خلد کے حقدار ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.