Font by Mehr Nastaliq Web

جہاں میں مصطفیٰ کے لاڈلے تشریف لے آئے

عابد علی عطاری

جہاں میں مصطفیٰ کے لاڈلے تشریف لے آئے

عابد علی عطاری

MORE BYعابد علی عطاری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    جہاں میں مصطفیٰ کے لاڈلے تشریف لے آئے

    علی المرتضی آئے علی شیر خدا آئے

    جہاں وہ پنجتن میں ہیں وہیں اصحاب میں بھی ہیں

    وہ جن کو مژدہ جنت ملا ان میں علی آئے

    در حیدر یہ وہ در ہے جہاں ملتا ہے بن مانگے

    بس ان سے پیار ہو پھر ہاتھ بڑھائے نہ پھیلائے

    ابو بکر و عمر عثمان و حیدر جنتی ہیں سب

    جو ان سے بغض رکھے گا وہ مولیٰ سے سزا پائے

    علی مولیٰ اغثنی جو وظیفہ یہ پکارے گا

    تو پھر اللہ سے بیشک وہ جنت کی جزا پائے

    محبت اس گھرانے کی میرا ایمان ہے عابدؔ

    سوا اس کے زمانے میں بھلا کیسے جیا جائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے