توحید کے خلوت خانے میں محبوب بلائے جاتے ہیں
توحید کے خلوت خانے میں محبوب بلائے جاتے ہیں
ہر ناز اٹھایا جاتا ہے سب راز بتائے جاتے ہیں
دربار سجایا جاتا ہے سرکار بلائے جاتے ہیں
انعام خدائی ملتی ہے مختار بنائے جاتے ہیں
جو نقش قدم پر چلتے ہیں منزل پہ پہنچتے جاتے ہیں
جوان کو بھلائے بیٹھے ہیں گمراہ بتائے جاتے ہیں
مرغانِ ملا اعلی ہوں یا طائر سدرہ منزل ہوں
نغمات ثنا ہر صبح و مسا سب وجد میں گائے جاتے ہیں
ہجر کی تپ یہ سوزش غم یہ عشق محمد کے شعلے
اک آگ لگائے جاتے ہیں تن من کو جلائے جاتےہیں
جس وقت تبسم فرماتے وہ جان تمنا آتے ہیں
جلتوں کو بجھاتے جاتے ہیں روتوں کو ہنساتے جاتے ہیں
جو ذکر فضائل کرتے ہیں وہ خود بھی فضیلت پاتے ہیں
جو ان کے محامد گاتےہیں محمود بنائے جاتے ہیں
یہ ذرہ نوازی آقا کی یہ بندہ نوازی مولیٰ کی
مجرم جو پکڑ کر آتے ہیں دامن میں چھپائے جاتےہیں
- کتاب : Monthly Na'at, Lahore (Pg. 62)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.