Font by Mehr Nastaliq Web

زمیں ان کی زماں ان کا خدائی اور خدا ان کا

عابد بریلوی

زمیں ان کی زماں ان کا خدائی اور خدا ان کا

عابد بریلوی

MORE BYعابد بریلوی

    زمیں ان کی زماں ان کا خدائی اور خدا ان کا

    محمد مل گئے جن کو نہیں پھر اور کیا ان کا

    وہی ہیں مالک کونین ہے ارض و سما ان کا

    وہ مملوکِ خدا ہیں اور ہے ملکِ خدا ان کا

    پھرا الٹے قدم سورج اشارہ ہوگیا ان کا

    اجابت دوڑ کر آئی اٹھا دستِ دعا ان کا

    مقدر کھل گیا دل کا پیا جامِ ولا ان کا

    کھلی قسمت جبیں کی مل گیا جو نقشِ پا ان کا

    خدائی کے خزانے بٹ رہے ہیں ان کے ہاتھوں سے

    زمین و آسماں میں پا رہے ہیں سب دیا ان کا

    ہر اک تشنہ وہاں سیراب ہوتا ہے یہیں آ کر

    ازل سے تا ابد مواج ہے بحرِ سخا ان کا

    تمنا دید کی جس کو ہو آ کر دیکھ لے ان کو

    تجلی روئے حق کی ہے یہ روئے پُر ضیا ان کا

    خطائیں بخش دے مولیٰ تصدق اپنی رحمت کا

    الہ العالمیں ہم دے رہے ہیں واسطہ ان کا

    بحمداللہ ہوا دنیا سے رخصت کامراں ہوکر

    دم آخر لبوں پر نامِ اقدس آ گیا ان کا

    مأخذ :
    • کتاب : Monthly Na'at, Lahore (Pg. 86)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے