Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آج فخر_رحمت_اللعالمیں پیدا ہوئے

تصدق علی اسد

آج فخر_رحمت_اللعالمیں پیدا ہوئے

تصدق علی اسد

MORE BYتصدق علی اسد

    آج فخر رحمت اللعالمیں پیدا ہوئے

    آج شرف انبیا و عارفیں پیدا ہوئے

    آج تو نور خدا عین الیقیں پیدا ہوئے

    صاحب عرش بریں حق الیقین پیدا ہوئے

    پرتوے سے جن کی تھی شمع رسالت پر‌ ضیا

    ہاں وہی ساطع مہر المرسلیں پیدا ہوئے

    کیوں نہ ہوویں سلب اس دم اہل شر کی قوتیں

    قادر ادراک کشف اکملیں پیدا ہوئے

    طور پر موسیٰ کو جن کے جلوہ نے بے خود کیا

    آؤ مشتاقو وہ جان عاشقیں پیدا ہوئے

    پائیں گے اب رستگاری درد مندان جہاں

    دافع آزار و غم اہل حزیں پیدا ہوئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے