Font by Mehr Nastaliq Web

کس طرح ہم بتائیں کہ کیا آپ ہیں

عاجز ماتوی

کس طرح ہم بتائیں کہ کیا آپ ہیں

عاجز ماتوی

MORE BYعاجز ماتوی

    کس طرح ہم بتائیں کہ کیا آپ ہیں

    مختصر یہ کہ بعد از خدا آپ ہیں

    آپ کی ذات اقدس ہے مختار کل

    سرورِ دو جہاں با خدا آپ ہیں

    کس نبی کو نصیب اتنی قربت ہوئی

    جتنا نزدیکِ رب العلا آپ ہیں

    مجھ سے ہندو ہوئے آپ کے معتقد

    شافعِ حشر جب سے سنا آپ ہیں

    عاجزؔ اب آپ کے در سے جائے کہاں

    اس کے بس کچھ حبیبِ خدا آپ ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے