آلِ شبیر و شبر، فاطمہ زہرا کے دلبر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
آلِ شبیر و شبر، فاطمہ زہرا کے دلبر
میرا سرمایہ ہے تیری ولا یا غوث اعظم
تم ہی سے مانگوں گا تم ہو ابوالقاسم کے پیارے
تم ہی سنتے ہو میری التجا یا غوث اعظم
میرے جیون کی نیا ہو رہی ہے نذرِ طوفاں
حامی ہے کون اس دم تیرے سوا یا غوث اعظم
اس کی نصرت کو پہنچا ہے وہیں جیلانی لشکر
صدقِ نیت سے جس نے بھی کہا، یا غوث اعظم
شاہوں کی شاہی کو وہ کس طرح خاطر میں لائے
جس کے ہونٹوں پر ہو صبح و مسا یا غوث اعظم
بھرتے ہو بڑھ کے استعداد سے سائل کی جھولی
اللہ اللہ یہ اندازِ عطا یا غوث اعظم
شانِ غوثیت میں، نام و نسب میں، ستاری میں
سب میں رہ کر تم ہو سب سے جدا یا غوث اعظم
اپنے بیگانے کے شر سے نصیرؔ اب ڈر کاہے کا
میرا حافظ ہے، یا میرا خدا، یا غوث اعظم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.