Font by Mehr Nastaliq Web

آپ کیا جلوہ_گر ہو گئے

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

آپ کیا جلوہ_گر ہو گئے

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

MORE BYڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

    آپ کیا جلوہ گر ہو گئے

    سب کے سب بے خبر ہو گئے

    جس کی مثل ہی نہیں کوئی

    وہ ہی مثل بشر ہو گئے

    جن سے چھوٹا ہے در آپ کا

    در گیا در بدر ہو گئے

    آپ کی چشم لطف و کرم

    بے خبر با خبر ہو گئے

    آپ کی بندگی میں کئی

    بندگاں بندہ گر ہو گئے

    یا محمدؐ ہے ورد زباں

    دور سارے خطر ہو گئے

    آپ کا نام لے کے صنم

    عاشقاں دیدہ ور ہو گئے

    فکر ہر دو جہاں سے بری

    آپ کیا چارہ گر ہو گئے

    کیوں نہ قرباں ہو خسروؔ کا دل

    آپ جان و جگر ہو گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے