Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیسے مقبول خدا ہیں حضرت مہتاب شاہ

عارفؔ نقشبندی

کیسے مقبول خدا ہیں حضرت مہتاب شاہ

عارفؔ نقشبندی

دلچسپ معلومات

منقبت در شان حضرت شاہ مہتاب

کیسے مقبول خدا ہیں حضرت مہتاب شاہ

نائب غوث الورا ہیں حضرت مہتاب شاہ

عالم علم شریعت، عابدِ شب زندہ دار

رہبرِ راہ ہدیٰ ہیں حضرت مہتاب شاہ

دل کی دنیا ہی بدل دیں اگ نگاہِ ناز سے

دل کے ہر غم کی دوا ہیں حضرت مہتاب شاہ

سید کونین سے ملتا ہے رشتہ آپ کا

سوچ لیں آگے کہ کیا ہیں حضرت مہتاب شاہ

وہ ریاضت، وہ کرامت، وہ عبادت آپ کی

اصل میں مردِ خدا ہیں حضرت مہتاب شاہ

نام سید کے وسیلے سے بلائیں دور ہوں

بیکسوں کا آسرا ہیں حضرت مہتاب شاہ

کیا کرم فرمایا حیدر شاہ اکبر شاہ پر

خلق کے وہ رہنما ہیں حضرت مہتاب شاہ

بندۂ نا چیز عارفؔ کیا کہے گا منقبت

جو لکھیں اس سے سوا ہیں حضرت مہتاب شاہ

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے