Font by Mehr Nastaliq Web

عظمتِ اخلاق کا مینار ہے اس شہر میں

عارفؔ سیمابی بانکوٹی

عظمتِ اخلاق کا مینار ہے اس شہر میں

عارفؔ سیمابی بانکوٹی

MORE BYعارفؔ سیمابی بانکوٹی

    عظمتِ اخلاق کا مینار ہے اس شہر میں

    عدل و استقلال کی دیوار ہے اس شہر میں

    بے سہاروں کا سہارا، بے امیدوں کی امید

    بے کسوں کا بہترین غمخوار ہے اس شہر میں

    جس کے آگے ہیں شہانِ دہر کے دربار ہیچ

    ایسا عالی شان اک دربار ہے اس شہر میں

    یہ حقیقت ہے یہیں ہے زندگی کا بانکپن

    رنگ، خوشبو، کیف، مستی پیار ہے اس شہر میں

    آگہی ہے، روشنی ہے، فہم ہے عرفان ہے

    صدق ہے، اخلاص ہے، ایثار ہے اس شہر میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے