طاقت کہاں بشر کی لکھے شانِ مصطفیٰ
طاقت کہاں بشر کی لکھے شانِ مصطفیٰ
جب آپ ہی خدا ہو ثنا خوانِ مصطفیٰ
سارا جہان نور سے معمور ہوگیا
چمکا جو آکے نیرِ عرفانِ مصطفیٰ
قیدِ غم و الم سے ملی مخلصی اسے
ہو کر رہا جو تابعِ فرمانِ مصطفیٰ
ہو یا الٰہی امتِ بیکس کی بہتری
تا زندگی رہا یہی ارمانِ مصطفیٰ
اعمال نامے خلق کے ہاتھوں میں ہوں تو ہوں
تھامے ہوئے رہوں گا میں دامانِ مصطفیٰ
عاشقؔ نبی کے عشق میں زر کی تو بات کیا
میری ہزار جان ہو قربانِ مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.