جب عشق_محمد نے سینے میں ضیا ڈالی
جب عشق محمد نے سینے میں ضیا ڈالی
تصویر سیہ کاری قدرت نے مٹا ڈالی
رحمت کی نظر تم نے مجھ عاصی پہ کیا ڈالی
بگڑی ہوئی محشر میں سب بات بنا ڈالی
اللہ ہوئے عاشق جبریل بنے قاصد
جو بات نہ دیکھی تھی دنیا کو دکھا ڈالی
تھے مصر کی گلیوں میں یوسف کے فقط چرچے
پر حسن محمدؐ نے کیا دھوم مچا ڈالی
مسرور ہوئیں آنکھیں پر نور ہوئیں آنکھیں
جس جس نے محمدؐ کی خاک کف پا ڈالی
نازاں ہوں نہ کیوں عاصیؔ حضرت کی شفاعت پر
سب آگ گناہوں کی رحمت نے بجھا ڈالی
دے ابر کرم اب تو رحمت کا کوئی چھینٹا
ارمانوں کی سب کھیتی حسرت نے جلا ڈالی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.