Font by Mehr Nastaliq Web

رب کے سورج سے نمودار ہوا دن میرا

عاصی کرنالی

رب کے سورج سے نمودار ہوا دن میرا

عاصی کرنالی

MORE BYعاصی کرنالی

    رب کے سورج سے نمودار ہوا دن میرا

    آپ کے نور سے روشن ہوا باطن میرا

    آپ کی مہر ہی دنیا میں نگہباں ہے مری

    آپ کا لطف ہی عقبیٰ میں ہے ضامن میرا

    جادۂ عشق و اطاعت پہ رہے میرا قدم

    چشمِ رحمت کے لیے کام ہے ممکن میرا

    کب بلائیں گے مجھے اب نہ بلائیں گے اگر

    عمر کی آخری حد چھونے لگا سن میرا

    ایسا مفلس ہوں کہ ہے کاسۂ اعمال تہی

    پھر بھی کیا غم کہ مدینے میں ہے خازن میرا

    نفسِ سرکش کو کچلنا ہے مدد فرمائیں

    میرے قبضے میں تو آتا نہیں یہ جن میرا

    میرے اچھے برے اعمال کی پونجی ہے یہی

    آپ کے سامنے ہے ظاہر و باطن میرا

    آپ کی مدح مرے حیطۂ قدرت میں کہاں

    ہونٹ ساکت ہیں مرے خامہ ہے ساکن میرا

    وہ نظر رکھتی ہے عاصیؔ مجھے زیرِ تعلیم

    ان کی شفقت کے سوا کون ہے محسن میرا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے